the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،15مارچ(ایجنسی) اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پارٹی میں جہاں بنیادی سطح پر بہتری کی بات کہی جا رہی ہے تو وہیں دوسری طرف پارٹی کے ریاستی صدر راج ببر نے اپنے استعفی کی پیشکش کی ہے. انہوں نے اے این آئی سے بات چیت میں کہا، 'میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں اور میں نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کی پیشکش کی ہے.'

اتر پردیش کانگریس کے سربراہ راج ببر نے کہا، 'میں پارٹی کی امیدوں پر کھرا نہیں اترا. مجھے جو ذمہ داری دی گئی اسے میں پورا نہیں کر سکا اور میں اسے قبول کرتا ہوں. ' واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں



کانگریس پارٹی نے اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی سے اتحاد کیا تھا، لیکن کوئی خاص کامیابی نہیں ملی. ایس پی کانگریس اتحاد کو محض 54 سیٹوں سے اکتفا کرنا پڑا تھا.


کانگریس جنرل سکریٹری بی ہری پرساد نے چھوڑا عہدہ:منگل (14 مارچ) کو اڑیسہ پنچایت انتخابات میں کانگریس کی ہار کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری بی ہری پرساد نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا. انہوں نے کہا تھا، 'میں نے پارٹی جنرل سکریٹری کے طور پر اور جن عہدوں پر میں تھا، ان سب سے میں نے استعفی دے دیا ہے. "وہ اڑیسہ میں پارٹی انچارج تھے. وہ چھتیس گڑھ میں بھی کانگریس انچارج ہیں. ہری پرساد نے کہا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی کے وطن لوٹنے پر وہ ان سے ملاقات کریں گے.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.